ایران کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کے کوئی اشارے نہیں تھے:پینٹاگون

ڈ ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ ان اشاروں کی بنیاد پر کیا کہ ایرانی مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی افواج پر پیشگی حملہ کر سکتے ہیں
واشنگٹن(آئی این پی)پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ میں سامنے آنے والی باتوں نے جنگ کے حق میں پیش کیے گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہم مقف کو کمزور کر دیا، امریکا سینئر حکام نے ایک روز قبل صحافیوں کو بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ جزوی طور پر ان اشاروں کی بنیاد پر کیا کہ ایرانی مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی افواج پر شاید پیشگی طور پر حملہ کر سکتے ہیں۔پینٹاگون کے عہدیداروں نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی قومی سلامتی سے متعلق متعدد کمیٹیوں کے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن عملے کو ایران میں جاری امریکی کارروائی پر 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی اور کہا کہ ایسے کوئی اشارے نہیں تھے کہ ایران پہلے حملہ کرنے والا ہے