ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا امتحان ،مڈٹرم انتخابات منگل کو ہوں گے

  قبل از وقت ووٹنگ میں ریکارڈ اضافہ، 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ووٹ پہلے ہی ڈالے جا چکے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں وسط مدتی انتخابات منگل 3 نومبر کو ہوں گے، جن کے نتائج سے فیصلہ ہوگا کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کس سیاسی جماعت کا کنٹرول ہوگا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے آئندہ 2 سال اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کتنا آسان یا مشکل رہے گا۔اس وقت سینیٹ میں ری پبلکنز کو 53 جبکہ ڈیموکریٹس کو 47 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اپنی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب حالیہ سرویز کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس سے ری پبلکن جماعت کیلئے انتخابی چیلنجز بڑھنے کا امکان ہے