پینٹاگون کی منظوری کے بغیر دفاع بارے کوئی خبر نہیں چلے گی، پینٹاگون

 حساس معلومات نہ بھی ہوں توبھی منظوری لازمی ، دفاعی ذرائع کا حوالہ کی اجازت نہیں 
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وار ڈپارٹمنٹ نے میڈیا رپورٹنگ سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی نئی پالیسی کے تحت وارڈپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیردفاع سے متعلق کوئی خبر نہیں چلے گی، خبرمیں حساس معلومات نہ بھی ہوں توبھی منظوری لازمی ہے،خبرمیں دفاعی ذرائع کا حوالہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی کوریج کرنے وال یصحافیوں نے پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، صرف ون امریکا نیوز نیٹ ورک نامی ادارے نے نئی پالیسی کو تسلیم کیا،صحافیوں نے پینٹاگون کی نئی پالیسی کو اظہار رائے کی آزادی کے خلاف قرار دیا۔