پاکستان اور بحرین کا تجارتی حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق امریکہ ایران مذاکرات کیلئے پاکستانی کاکردارقابل تحسین ہے:بحرینی وزیرخارجہ

تجارتی ہدف کے حصول کیلئے دنوں ممالک کوبھرپورکوششیں کرناہوں گی:اسحاق ڈار کی مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  پاکستان اور بحرین نے تجارت کا حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے،تجارتی ہدف کے حصول کیلئے دنوں ممالک کوبھرپورکوششیں کرناہوں گی۔پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس 5 سال کے وقفے کے بعد اسلام آباد میں ہوا،اجلاس سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 55 سال مکمل ہو چکے،دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان بحرین کا آئندہ مشترکہ وزارتی اجلاس بحرین میں ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بحرین کے وزیرِخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے بتایا  تجارت اور توانائی کے معاملات پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے،بحرین موجودہ جنگ کے دوران پاکستان کے کردارکو سراہتا ہے،پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے دوران مثبت کردار ادا کیا، انہوں نے سعودی عرب پرحملوں کی بھی شدیدمذمت کی۔