کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پردہشتگردانہ حملہ میں جوانوں نے بہترین کردارادا کیا
الہ آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ قصور لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار سلیم سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہو ئے واقعات کے سدباب کیلئے جوکردار پاکستان آ ر می نے اداکیاہے ،ہم پاکستان آرمی کے سپہ سالار سمیت ادارہ کے ہرفردکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک میں جب بھی کوئی اس نوعیت کے افسوسنا ک واقعات ہوتے ہیں،پوری قوم میں اضطراب پایا جاتاہے، تاہم پاک آرمی وہ واحدادارہ ہے جس نے تمام ترمشکل حالات کے باوجود میدان عمل میں آکر دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کیلئے کا میا ب ترین کرداراداکیا، کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پرہو نے والے دہشت گردوں کے حملہ سے پیداشدہ صور تحال پرقابوپانے کیلئے پاکستان آرمی نے اہم اورکا میاب کرداراداکیا ،سردار سلیم سیال نے مزیدکہا ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ قابلِ مذمت اور پریشان کن ہے۔ کہیں خدانخواستہ معیشت، معاشی ترقی کو نقصان نہ پہنچے۔ ملک میں عرصہ سے جاری دہشت گردی میں معصوم لوگوں او ر سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ کارروائیاں ہیں، اِس صورتحال میں ملک میں یکجہتی اور تعاون نہایت ضروری ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات بھلاکر اکٹھے مل کر بیٹھنا چاہئے۔