رکن ممالک کو باہمی رابطوںکیلئے ٹریڈ کوریڈورز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی، علیم خان
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے علاقائی تجارتی حجم بڑھانے کیلئے سلک وے فورم کے تحت بڑی علاقائی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔قازقستان میں نیو سلک وے فورم کے تحت ذرائع آمدورفت پر 12 ممالک کے وزرا کی رائو نڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ رکن ممالک کو باہمی رابطوں اور تجارت کے فروغ کے لیے ٹریڈ کوریڈورز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے زمینی رابطوں میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سلک وے کے مقاصد کے حصول کے لئے فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانا بھی ناگزیر ہے تاکہ ان ممالک کی بزنس کمیونٹی اور شہری زیادہ سے زیادہ سفر کر سکیں