پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے شادی کرلی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے، جو پروڈیوسر اور اداکار بھی ہیں۔سارہ خان کی پہلی شادی 2010 میں مشہور رئیلٹی شو "بگ باس" کے ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے ہوئی تھی، جس کے 15 سال بعد انہوں نے دوبارہ شادی کی۔ سارہ خان 36 سال کی ہیں اور ان کے شوہر کرش پاٹھک ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔
اداکارہ سارہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں:
2016 کا ڈرامہ ’’بے خودی‘‘
2017 کا ڈرامہ ’’لیکن‘‘
2016 کا ڈرامہ ’’یہ کیسی محبت ہے‘‘
ٹیلی فلم ’’تجھ سے ہی رابطہ‘‘
شامل ہیں، جہاں انہوں نے شائقین کو اپنی پرفارمنس سے متاثر کیا۔