پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے نئے سال کا آغاز عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے نئے سال کا آغاز عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے نئے سال کا آغاز عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا ہے۔

 اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر علی حمزہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

کرن تعبیر کا پیغام:
کرن تعبیر نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: "الحمدللہ، بالآخر عمرہ کرلیا، نئے سال کے آغاز کا کیا ہی خوبصورت انداز ہے۔"

سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار:
گزشتہ دنوں کرن تعبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کر کے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ارضِ مقدس کے سفر اور عمرہ ادائیگی سے متعلق تصاویر شیئر کی تھیں۔کرن تعبیر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔