سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن گِل کا نام اداکارہ اونیت کور کے ساتھ جوڑا جانے لگا

سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن گِل کا نام اداکارہ اونیت کور کے ساتھ جوڑا جانے لگا

عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد اداکارہ اونیت کور کے ساتھ جوڑا جانے لگا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر شبمن گِل کا نام حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ اونیت کور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب اونیت کور نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔اس پوسٹ کے بعد آن لائن ٹرولنگ شروع ہوگئی، جہاں شائقین کرکٹ نے شبمن گِل کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں اُڑائیں۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ "کیا یہ شبمن کی وجہ سے ہے؟" اور "کیا آپ یہاں میچ دیکھنے آئی ہیں یا کوئی اور؟"۔

افواہیں پہلے بھی گردش کر رہی تھیں کہ شبمن گِل اور اونیت کور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ان خبروں پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ، بھارتی کرکٹر شبمن گِل اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔