سینیٹر مشتاق اسرائیلی حراست کے بعد بحفاظت پاکستان پہنچ گئے

سینیٹر مشتاق اسرائیلی حراست کے بعد بحفاظت پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: سینیٹر مشتاق احمد خان، جو اسرائیل میں حراست میں تھے، بحفاظت پاکستان پہنچ گئے۔

وہ گلف ایئرلائن کی پرواز GF 770 کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ آئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں سینکڑوں افراد موجود تھے اور فلسطینی پرچموں کی بہار دیکھی گئی۔ سوشل میڈیا پر، اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی کہ سینیٹر مشتاق، جنہیں اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے فلوٹیلا میں شرکت کے بعد روکا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کر کے سینیٹر مشتاق کی عمان سے روانگی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔یہ واقعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور انسانی حقوق کے معاملے میں بین الاقوامی تعاون کی اہم مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔