ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی حراست پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر حملہ کیا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔علاوہ ازیں، بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطینی عوام کے لیے انصاف کی بھی تاکید کی۔