دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد

دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے: سابق سینیٹر مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون حملے ہوئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سمندر میں 30 دن اور 30 راتیں گزار چکے ہیں۔ مشتاق احمد نے مزید کہا کہ 2 سال سے زائد ہو چکے ہیں، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے، اور غزہ میں ہزاروں بچے معذور اور یتیم ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو مل کر فلسطین کے مسئلے پر غور کرنا ہوگا، اور گزشتہ دو سال میں فلسطین میں ہونے والی نسل کشی ظلم کی انتہا ہے۔