اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر دیا

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

 اسموتریچ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہیے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے، جبکہ باضابطہ دستخط آج دوپہر 2 بجے متوقع ہیں اور دستخط کے بعد غزہ میں جنگ بندی نافذالعمل ہونے کا امکان ہے۔