پارلیمنٹ لاجز میں دکان کا 500 روپے کرایہ، ڈپٹی سپیکر برہم

 سرکاری وسائل کا مذاق اڑایا جا رہا ، اتنا کم کرایہ لینا تو مفت دیدیں،غلام مصطفی 
 کمیٹی کاکیفے ٹیریاز کی ناقص حالت پر اظہار تشویش ،کیٹرنگ کمپنیوں کودینے کی تجویز
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے پارلیمنٹ لاجز میں قائم بعض دکانوں کا صرف 500 روپے ماہانہ کرایہ مقرر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اتنا ہی کم کرایہ لینا ہے تو مفت ہی کر دیں، یہ سرکاری وسائل کے استعمال کا کھلا مذاق ہے۔قومی اسمبلی کی ہاو?س اینڈ لائبریری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو?س میں ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے کیفے ٹیریاز کی ناقص حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ ان کا انتظام اچھی شہرت کی حامل کیٹرنگ کمپنیوں کے سپرد کیا جائے تاکہ ارکان پارلیمنٹ اور عملے کو معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔ ڈپٹی سپیکر نے لفٹس کی خستہ حالت پر بھی سخت تشویش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس قدر خراب ہیں کہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔