پنجاب :سپیکر ،ڈپٹی سپیکر، وزرا کو چھٹی پر پوری تنخواہ ملے گی

پہلے جب سوالاکھ روپے تک تنخواہ تھی تب 1 ماہ کی چھٹی پر کٹوتی کر کے ملتی تھی
9لاکھ 60ہزار تک بڑھائی گئیں تنخواہیں ترمیم کے بعد چھٹی پر بھی پوری ملیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کے وزرا کی تنخواہوں کے بعد چھٹی الاؤنس میں بھی اضافہ ،پنجاب اسمبلی نے منظوری دیدی ،پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 حالیہ بجٹ اجلاس میں منظور کیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر (سیلری، الاؤنس، پرولیجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کے تحت چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی، صوبائی وزرا کی 1 لاکھ تنخواہ کے وقت 1 ماہ کی چھٹی پر کٹوتی کے بعد 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ بعد از ترامیم اب پنجاب کے وزراء￿  کو 1 ماہ چھٹی پر 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔ اس طرح سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت 1 ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم اب سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی۔ جبکہ ڈپٹی سپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم اب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی۔ بل کے متن کے مطابق ترامیم وزراء￿  کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں، موجودہ چھٹی الاؤنس پچھلی تنخواہوں کے برابر ہے۔