سردار ایاز صادق نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعہ کی صبح پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ کیا اورزیرِ تعمیر 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کا منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا۔ سردار ایاز صادق نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ اضافی فیملی سوئٹس منصوبے میں تاخیر کے باعث اراکینِ پارلیمنٹ کو رہائش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے