قومی اسمبلی اجلاس :وزراء کی عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر اورارکان برہم

حنیف عباسی اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان جھڑپ،میرا دل توڑ دیا ‘ اب سوال پوچھنے کا دل نہیں: حنیف عباسی
وزراء کے پاس ٹائم نہیں تو ہم یہاں کیو ں آتے ہیں، شرمیلا فاروقی ، وزیر اعظم کو خط لکھ سکتے ہیں:ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کی عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ اگر وزراء کے پاس ٹائم نہیں ہم یہاں کیوں آتے ہیں ،وقفہ سوالات کے دوران حنیف عباسی اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان جھڑپ ہوئی،سوال کی اجازت ملنے پر حنیف عباسی نے کہا کہ آپ نے میرا دل توڑ دیا ہے اب سوال پوچھنے کا دل نہیں کررہا ہے وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ریکارڈ ٹیکس بوجھ ڈالا گیا، وزیراعظم نے ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم کو فراڈ کہا،شرمیلا فاروقی کے سوال کا جواب دینے کے لئے کوئی منسٹر موجود نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منسٹروں کی حاضری نہیں، افسوس کی بات ہے، ڈپٹی سپیکر نے معاملے پر وزیراعظم کو لکھنے کا عندیہ دے دیا