36 ویلر گرفتار،20اشتہاری،210 مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈولفن اسکواڈ نے4 خطرناک ڈکیت گینگز کے کارندوں کو بھی قانون کی گرفت میں لیادورانِ پٹرولنگ 22 اشتہاری مجرمان سمیت 210 عادی مجرمان اور 6 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے1 پستول،1 رائفل، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 46 لیٹر شراب، 10 بیئر کین، چرس اور آئس برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ 55 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 320 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ٹریفک اور امنِ عامہ کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں میں 36 ون ویلنگ2 آتش بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف کارروائیوں میں 67 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔
3پکڑے گئے