ناکوں پر سخت چیکنگ،9 لسٹڈ عادی ملزم پکڑے گئے

 سگیاں، ٹھوکر، محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات پر کارروائیں،8 مشکوک زیر حراست
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم تمام ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق چیکنگ کے دوران پولیس نے سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب 9 لسٹڈ عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ٹیموں نے ناکہ سگیاں، ٹھوکر، محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش اور کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ افراد "ٹی اوز" لسٹ میں شامل نکلیگرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ بھی رہ چکے ہیں۔ ملزمان میں عارف، عامر، قیصر، اعجاز اور فیصل سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، جن میں شاہدرہ، چوہنگ، مناواں اور کاہنہ شامل ہیں، کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت چیکنگ جاری رہے گی اور کسی بھی مشتبہ شخص یا گاڑی کو چیکنگ کے بغیر لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔