اسلام پورہ ،شالیمار، سبزہ زار سے موٹرسائیکل،نولکھا ، سندر سے گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں ناصر سے 1لاکھ40ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔ گجرپورہ میں افضال سے 1لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون,مناواں میں لیاقت سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون۔مانگامنڈی میں رشید سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں خالد سے 1لاکھ10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.نولکھا اور سندر سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ شالیمار اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔