ڈاکے ،چوریاں ،شہریوں کی زندگی اجیرن ،لاکھوں کا نقصان

جوہرٹاؤن ،انارکلی ،شالامار،بادامی باغ اور باٹا پور میں ڈاکوؤں کی کارروائیاں 
شادمان اورنواب ٹاؤن سے گاڑیاں ،اچھرہ اور ہنجروال سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوروں اورڈاکوؤں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ،کئی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو جوہر ٹاؤن میں احمد سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،انارکلی میں منور سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شالامار میں التمش سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں قیوم سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ باٹا پور میں فاروق سے1 لاکھ 30ہزار روپے ،موبا ئل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔چوروں نے شادمان اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ ،اچھرہ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔