ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی پولیس کا ایک اور مبینہ مقابلہ سامنے آ گیا، جس میں سنگین جرائم میں ملوث زیر حراست ڈاکو ناصر اقبال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ناصر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ناصر اقبال کو ریکوری کے لیے تھانہ کاہنہ کی حدود میں لے جایا جا رہا تھا جب کہ پہلے سے گھات لگائے ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے دوران ناصر اقبال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔