ملک میںسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے گٹھ جوڑ اور کارٹل بنانے پر جرمانہ

جرمانہ ملک کی دو  بڑی کمپنیوں میسرز عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیلز پر عائد ہے
اسلام آباد(آن لائن) کمپٹیشن کمیشن نے ملک میں اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کے لئے گٹھ جوڑ اور کارٹل بنانے پر 1ارب 50کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، جرمانہ ملک کے دو بڑی اسٹیل کمپنیوں میسرز عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ پر عائد کیا گیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کی تحقیقات میں دونوں کمپنیاں کارٹلائزیشن اور قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ کے مرتکب پائے گئے  ہیں یہ دونوں کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہیں کمپٹیشن کمیشن کے  چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور ممبر  بشری ناز پر مشتمل دو رکنی بینچ کے فیصلہ میں عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ پر 64  کروڑ 83 لاکھ روپے اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ پر91  کروڑ 42 لاکھ  روپے کا جرمانہ عائد کیا گیافیصلے میں بینچ نے قرار دیا کہ دونوں کمپنیوں نے مسلسل  گٹھ جوڑ سے قیمتوں کا تعین کر کے اس میں مسلسل اضافہ کیا جو کہ کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4(1) اور سیکشن 4(2)(a)  کی خلاف ورزی اور سنگین جرم ہے۔ ۔۔ کمپٹیشن کمیشن نے مئی 2021 میں اسٹیل سیکٹر میں قیمتوں کے مسلسل اضافے اور مشتبہ گٹھ جوڑ کی شکایات موصول ہونے پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ انکوائری میں ابتدائی شواہد سامنے آئے کہ عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز قیمتوں کے اضافے میں گٹھ جوڑ اور قیموں کے حوالے سے حساس معلومات کے تبادلے میں ملوث ہیں۔12 جون 2024 کو کمپٹیشن کمیشن نے دونوں کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مار کر قیمتوں میں گٹھ جوڑ اور معلومات کے تبادلے کے ثبوت حاصل ہوئے