کچے میں پولیس اور ڈاکوئوں کا گٹھ جوڑ،ثبوت موجود ہیں: ممتاز چانک کا دعویٰ

جو لوگ ڈاکوئوں کے ساتھ ہیں ان کی رپورٹس میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی موجود ہیں
1 ہزار پولیس اہلکاروں میںسے چیک پوسٹ پر ایک بھی نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے،ایم پی اے پیپلزپارٹی 
لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی موجود ہیں، حکومت ڈاکوئوں کے خلاف ایکشن نہیں چاہتی تو بتا دے ۔ممتاز چانگ نے کہا کہ کچے میں 1ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی اہلکار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے۔انہوں نے تھا کہ کچھ لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو بچانا چاہتے ہیں،جو لوگ ڈاکوئوں کے ساتھ ہیں ان کی رپورٹس میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی موجود ہیں۔پی پی پی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ کہ میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور 2 لوگوں کو زخمی کر دیا گیا، کچھ نہ کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔