مودی اور حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لئے گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی اور ان کی کٹھ پتلی سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا خطے میں بے امنی اور انتشار کے لیے گٹھ جوڑ عیاں ہوگیا۔بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ہم خیال  بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم  حسینہ واجد ہی خطے  میں  انتشار  کا بڑا سبب ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بنگلا دیش کے سیاسی بحران میں مودی نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ وہ بنگلا دیش میں امن کے بجائے کشیدگی کو ہوا دیتے دکھائی دئیے  جب کہ مودی کے اس سوچے سمجھے ایجنڈے کو ان کی کٹھ پتلی حسینہ واجد نے سر انجام دیا ۔