نائب وزیرِ اعظم سے سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی ملاقات‘ پاک،سعودی اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا
شہزادہ منصور بن محمد نے سعودی‘پاک بزنس کونسل کی کامیابی کو سراہا، دونوں ممالک کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد( آن لائن )ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے ملاقات کی۔سعودی شہزادہ ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، جہاں ملاقات میں پاک–سعودی اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارتی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے سعودی–پاک بزنس کونسل کی کامیاب کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔