ڈیل پر تیار ہیں‘ جنگ کے خاتمے کی ضمانت درکار ہے:حماس

 یقینی بنانا ہوگا غزہ میں  جنگ کو دہرایا نہیں جائے گا:حماس رہنما خلیل الحیہ  کا بیان
 شرم الشیخ،تل ابیب،واشنگٹن (آئی این پی )اسرائیل اور  حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور  بھی مکمل ہوگیا جس میں  قیدیوں کی رہائی کے شیڈول اور  فوج کے  انخلا کے طریقہ کار  پر  بات چیت ہوئی ۔حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہاکہ ڈیل پر  تیار  ہیں لیکن جنگ کے خاتمے کی ضمانت درکار ہے۔ یقینی بنانا ہوگا کہ جنگ کو دہرایا نہیں جائیگا۔حماس کے اعلی مذاکرات کار خلیل الحیہ نے مصری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل پر ایک لمحے کے لئے  بھی بھروسہ نہیں کرسکتے۔حماس کے ایک اور سینئر عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا  اب تک  مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے شیڈول اور فوج کے انخلا کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، ہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو مرحلہ وار اسرائیلی فوجی انخلا سے منسلک کرنا چاہتے ہیں