حماس یرغمالیوں کے معاہدے کے تحت غزہ جنگ کے خاتمے کے مطالبے پر قائم

 نومنتخب صدر کا اگر یرغمالیوں کو 20جنوری تک رہا نہ کیا گیا توبھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، ایک غیردانشمندانہ بیان ہے
غزہ (آئی این پی )حماس نے اس مطالبے پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر حملے کو مکمل طور پر روکنا ہوگا تاکہ کسی بھی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے مزید کہا کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری تک رہا نہ کیا گیا تو انہیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، ایک غیردانشمندانہ بیان ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے حکام کئی مہینوں سے قطری اور مصری ثالثوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ دیگر یرغمالیوں کو صرف اسی صورت میں رہا کرے گا جب اسرائیل جنگ ختم کرنے اور غزہ سے اپنی تمام فوجیں نکالنے پر رضامند ہو جائے۔