معاہدے تک پہنچنے کیلئے کئی نکات پر اختلاف ہے : مزاحمتی تنظیم ‘ لگتا ہے ہم معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں:اسرائیلی وزیراعظم
غزہ،تل ابیب (آئی این پی )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ اب بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے کئی نکات پر اختلاف موجود ہے۔جن میں امداد کی آزادانہ رسائی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور مستقل جنگ بندی کے لیے حقیقی ضمانتیں شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی طرح جنگ بندی کے بارے میں امید ظاہر کی، نیتن یاہو نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، مثبت امکان ہے کہ ہمیں یہ معاہدہ مل جائے