عدالتیں لوگوں کے اغوا ء کو روکتیں تو آج قتل تک بات نہ پہنچتی،ہارے لوگوں کا لشکرحکومت میں بٹھادیا گیا
اسلام آباد (یواین پی) رہنماء پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا ہے ملک میں شہریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح کاٹا جارہا، عدالتیں لوگوں کے اغوا ء کو روکتی تو آج قتل تک بات نہ پہنچتی،ہارے ہوئے لوگوں کا لشکرحکومت میں بٹھادیا گیا ہے، شہریوں کو احتجاج کی اجازت نہ دے کر آئین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ سب ناکام و بے آبرو ہو چکے ہیں بس ایک شخص سب کی آبرو کیلئے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک ایسی ریاست ہے جس میں شہریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر کاٹا جا رہا ہے، شہریوں کو اسلام آباد میں داخلے سے محروم کیا جا رہا ہے، احتجاج شہریوں کا بنیادی حق مگر اجازت نہ دے کر آئین سے کھلواڑ کیا جا رہا