کیف (آئی این پی ) جنگ زدہ ملک یوکرین کے اوڈیسا چڑیا گھر نے اعلان کیا کہ ایک بھیڑ اور بلی کی غیر معمولی جوڑی نے کپل آف دی ایئر کا مقابلہ جیت لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا مطلع کیا گیا کہ مسازک نامی بلی اور بیگل نامی بھیڑ کو اس سال کے جوڑے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اس مقابلے میں لیمر، ٹائیگرز اور پورکیپائنز سمیت کئی ایک ہی نسل کے جوڑے شامل تھے، جو یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہے۔