اہلکار نوجوان کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،3 پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
تھرپارکر(آئی این پی)تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے قریب بکریاں چوری کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان انتقال کرگیا۔بکریاں چوری کے الزام اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر ڈیپلو تھانے میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تینوں اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوا، اہلکار نوجوان کی لاش ڈیپلو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثا لاش لیکر آبائی گائوں روانہ ہوگئے۔