لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے واقع سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل اپنی ہی سرکاری رائفل سے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے واقع سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل زاہد مجیب اپنی ہی سرکاری رائفل سے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا زخمی کانسٹیبل زاہد مجیب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق کانسٹیبل زاہد مجیب کو اپنی ہی سرکاری رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگی، مضروب کو سینے میں گولی لگی مضروب کانسٹیبل زاہد مجیب نارووال کا رہائشی ہے اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات ہے،