سکیورٹی گارڈ کی سرکاری رائفل سے خودکشی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے 42سالہ سکیورٹی اہلکار حسین نے سرکاری رائفل سے خودکوگولی مار کرزندگی کاخاتمہ کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سرورروڑ کے علاقے میں 42 سالہ سکیورٹی اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کرمبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ سرورروڑ کے علاقے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے 42سالہ سکیورٹی اہلکار حسین نے سرکاری رائفل سے گولی مار کرمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی اہلکار حسین اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی رہائش گاہ پر تعینات تھا ، سکیورٹی اہلکار حسین نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ 42 سالہ حسین پندرہ سال سے جج کا سکیورٹی اہلکار تھا۔متوفی حسین کمالیہ کا رہائشی اور ایک بچے کا باپ تھا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی۔