پولیس نے 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے شہریوں سے پیسے نکلوا کر انکو جعلی چیک دیکر رفو چکر ہونے والے شاطر اشتہاری ملزم فخر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم لوگوں کو رقم کے عوض چیک دیتا اور غائب ہو جاتا تھا اس کیخلاف لاہور اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج تھے۔