رواں سال ابتک 406 کیسزرپورٹ،اکتوبر میں لاہور سب سے آگے رہا، 97 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیکیسز میں اضافہ جاری ہے۔ پنجاب میں رواں سال ابتک کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 406 ہو گئی جبکہ اکتوبر کے مہینے میں 240 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر میں بھی لاہور سب سے آگے رہا، جہاں 97 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں 31، چکوال اور فیصل آباد میں 11، 11، سیالکوٹ میں 10، اوکاڑہ میں 7 اور رحیم یار خان میں 6 کنفرم کیسز سامنے آئے۔بہاولپور اور شیخوپورہ میں 5، 5، اٹک اور پاکپتن میں 4، 4، گوجرانوالہ، نارووال، ساہیوال اور سرگودھا میں 3، 3، خانیوال اور ملتان میں 2، 2 جبکہ مظفرگڑھ، چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات، لودھراں اور میانوالی میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ و ہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت کی طر ف سے جاری کردہ حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور بخار کی صورت میں فوری ہسپتال پہنچیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔