پنجاب میں ڈینگی کے 141نئے کیس رپورٹ

 لاہور(سپیشل رپورٹر )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141کیس رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4،4 ، چکوال اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔