ایک ہفتہ میں 954 ، رواں سال اب تک 6ہزار 11 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے
لاہور(آئی این پی )صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 6ہزار 11 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 105 جبکہ لاہور سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔