پنجاب میں ڈینگی کے مزید 148کیس رپورٹ

 لاہور(سپیشل رپورٹر )  لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 148کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ میں 1001جبکہ رواں سال اب تک 6277ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 129جبکہ لاہور سے7ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔اٹک سے3، ملتان سے2،سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، گوجر ا نو ا لہ ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔