لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اقبال ٹائون میں تعینات کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل مقصود رات سنتری ڈیوٹی کرکے سنٹر میں موجود تھا جسے اچانک دل کا دورہ پڑا۔ مقصود کو فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔