بورے والا ( خصوصی رپورٹ)ملتان روڈ پر بریک فیل ہونے پر مزدا منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل کو روند ڈالا، جو موقع پر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گا ئوں میں ادا کردی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان،ڈی ایس پی بوریوالا کاشف ریاض کے علاوہ پولیس ملازمین اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کانسٹیبل فیصل اقبال فیملی سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے انچارج ویلفیئر کو ہدایت کی کہ مرحوم کی تمام مراعات اور گرانٹس کے کیس کو جلد مکمل کیا جائے