مانگا منڈی تھانے میں ریٹائرڈ کانسٹیبل کے اعزاز میں تقریب

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ مانگا منڈی میں ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل خالد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اے ایس پی رائیونڈ سرکل، ایس ایچ او مانگا منڈی سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے کانسٹیبل خالد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل خالد نے محکمہ پولیس میں 37 سال تک خدمات سرانجام دیں۔ اے ایس پی رائیونڈ سرکل نے باعزت ملازمت مکمل کرنے پر کانسٹیبل خالد کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ کانسٹیبل خالد نے افسران کی جانب سے بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ فرض شناس، محنتی اور ایماندار افسران و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ محکمہ سے باعزت رخصتی کسی بھی اہلکار کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔ تقریب کے اختتام پر اے ایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او مانگا منڈی نے ریٹائرڈ کانسٹیبل خالد کو گھر کے لیے رخصت کیا۔