کانسٹیبل مدثر رٹ اٹیک کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر گیا ، ہسپتال منتقل کیا جانبر نہ ہوسکا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہڈیارہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل مدثر فرائض کی انجام دہی کیلئے تھانے جاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے چل بسا بتایا۔گیا ہے کہ پیراگون سوسائٹی برکی روڈ کے قریب کانسٹیبل مدثر بوجہ ہارٹ اٹیک موٹر سائیکل سے گر گیا جسے طبی امداد کیلئے ظفر ہسپتال برکی روڈ میں منتقل کیا گیا لیکن خالق حقیقی سے جا ملے کانسٹیبل مدثر 21872 سکنہ مناواں متعینہ تھانہ ہڈیارہ آپریشن ونگ ٹیم میں کام کر رہا تھا انسٹیبل نعیم کے ہمراہ کار سرکار سر انجام دینے تھانہ جا رہے تھے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔