رائیونڈ تبلیغی اجتماع: پہلے مرحلہ کے دوسرے روز شرکا ء کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کرگئی

رائیو نڈ( آن لائن) سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ کے دوسرے روز شرکا ء کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کرگئی،رائیونڈ شہر سمیت ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور اختر نے پنڈال اور ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،روٹ و پارکنگ انتظامات پر بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی او لاہور نے منتظمین اجتماع سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے استفسار کیا۔ عمارہ اطہر نے ٹریفک کیمپ آفس کا بھی وزٹ کیا۔