لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق جوہر ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ جمال حسین اور محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں, سپیر پارٹ اور انجن برآمد ہواملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کی گئی ملزمان جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھیملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہے۔