گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئیترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کوئٹہ، بلیدہ کراس، ملتان، کچلاک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں۔کارروائی کے دوران 608 کلو 600 گرام چرس 201 کلو 475 گرام آئس 49 کلو افیون اور 700 گرام ویڈ برآمد کی گئی گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔