تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف , مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں 303.769 کلو گرام منشیات برآمد کرکے8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اٹک، منگھو پیر، پشاور، اسلام آباد، خانیوال، فیصل آباد، میانوالی اور لاہور میں کی گئیں کارروائی کے دوران 277 کلو 300 گرام چرس، 25 کلو 369 گرام آئس برآمد ہوئی، ایک کلو 100 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔