شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقسیم

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہریوں میں ماسک تقسیم کئے گئے سرکل افسران اور ایجوکیشن نے شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ماسک تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو ہیلتھ ایمرجنسی بارے شعور دینا ہے،شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، شہری اپنی موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں،سموگ سے بچاؤ کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، روزانہ 60 لاکھ سے زائد مالیت کے چالان کئے جارہے ہیں،