گرین ٹاؤن میں خاتون کے بہیمانہ قتل کے کیس میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں کے اندر اہم پیشرفت کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ مقدس بی بی کے شوہر، محمد حنیف، گھر پہنچے تو انہوں نے دروازہ بند پایا اور کھڑکی سے اندر جھانک کر مقتولہ کی لاش دیکھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری شواہد جمع کیے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران، جدید تفتیشی طریقوں اور شواہد کی بنیاد پر کیس کو تیزی سے حل کیا گیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کو اس کے دیور، رضوان حیدر، نے ذاتی رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔