گرین ٹاؤن میں 28 سالہ خاتون کی موت، پولیس کی تحقیقات جاری

گرین ٹاؤن میں 28 سالہ خاتون کی موت، پولیس کی تحقیقات جاری

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 28 سالہ خاتون کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت 28 سالہ اقراء کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اقراء کی موت زہریلی چیز کھانے کے باعث ہوئی، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس بارے میں مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ متوفی کے شوہر سمیت دیگر اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔